حکومت مخالف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو دھو ڈالا

حکومت مخالف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو دھو ڈالا


(24نیوز) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج بیس ہفتوں سے جاری ہے۔مظاہروں میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان ہاتھاپائی اورلڑائی مارکٹائی میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کی اورانہیں واٹرکینن سے دھوڈالا ۔

ہانگ کانگ میں پابندیوں کے باوجودحکومت مخالف مظاہرین کا احتجاجی مارچ جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کوروکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور اُنہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ہانگ کانگ کے علاقے ویسٹ کولون میں ماسک پہنے مظاہرین موجودہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چھتریاں بھی تھام رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ پولیس احتجاجی مارچ کو غیر قانونی قرار دے چُکی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔