بھارتی آرمی چیف کے دعوے کا پول کھل گیا

بھارتی آرمی چیف کے دعوے کا پول کھل گیا


نئی دہلی(24 نیوز)کانگریس رہنما اکھلیش سنگھ نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کا پول کھول دیا، کہتے ہیں بھارتی فوج مودی کے ہاتھوں سیاسی کٹھ پتلی بن چکی ہے، ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں،سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچا دیا جاتا ہے، ہریانہ اور مہارشٹرا میں الیکشن پر سرحدپار کارروائی مودی کا سیاسی کھیل ہے۔

کانگریس رہنما اکھلیش سنگھ کا کہنا ہے اگر کوئی کارروائی ہوئی ہے تو آرمی چیف بپن راوت ثبوت دکھائیں،  بھارتی آرمی چیف اور مودی سرکار کوجھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست اب سرجیکل سٹرائیک پر ہی چلے گی۔ جب بھی الیکشن ہوتاہے مودی سرجیکل سٹرائیک کاڈرامہ کرتاہے ، ایسی باتیں دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کی جاتی ہیں۔ اکھلیش سنگھ کاکہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کے بھارتی فوج نے حملہ کیاہے یا نہیں، کل ہریانہ اورمہاراشٹر میں الیکشن ہورہا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم پاک فوج نے بھارت کا یہ دعویٰ مسترد کردیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer