آزادی مارچ،جے یو آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع،2گرفتار،3 پر پرچہ کٹ گیا

آزادی مارچ،جے یو آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع،2گرفتار،3 پر پرچہ کٹ گیا


اسلام آباد ،کراچی(صدام مانگٹ،ثمر عباس) آزادی مارچ کے شروع ہونے سے پہلے ہی جے یو آئی ف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی، اسلام آباد سے 2 اور کراچی سے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

  اسلام آباد میں وفاقی پولیس نے بینرز آویزاں کرنے والے  2 افراد گرفتار کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دھرنے کے لئے شہریوں کو اکسا رہے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے ضبطے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں اسلام آباد دھرنے کیلئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف  ہوا ہے ،لانڈھی کے مقامی رہنما صابراشرفی،حنیف،سلیم نامی عہدیداروں کیخلا ف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔