انصار الاسلام پر پابندی،جےیو آئی( ف) نےمتبادل منصوبہ تیار کرلیا

انصار الاسلام پر پابندی،جےیو آئی( ف) نےمتبادل منصوبہ تیار کرلیا


اسلام آباد (عرفان ملک ) انصار الاسلام پر پابندی پرجےیو آئی( ف) نے متبادل پلان تیار کرلیا،پابندی نہ ہٹی تو رضاکار سادہ لباس میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی( ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی برقرا رہنے کی صورت میں جے یو آئی( ف) نے متبادل پلان بنا لیا، آزادی مارچ کی سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ذمہ داری انصار الاسلام کے پاس ہی ہو گی،پابندی برقرار رہنے کی صورت میں رضا کار وردی کے بجائے سول کپڑوں میں ملبوس ہوں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی لگائے جانے کے معاملہ پرآزادی مارچ کے معاملات کی نگرانی انصار الاسلام کرے گی،سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے انتظامات بھی انصار الاسلام کے پاس ہی ہوں گے،چاروں صوبوں سےانصار الاسلام کے رضاکاروں کی اکثریت عام افراد کی طرح مارچ کے ساتھ سفر کرے گی۔

علاوہ ازیں مخصوص تعداد میں رضا کاروں کو براہ راست اسلام آباد پہنچنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔