وزیراعظم نے چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا



حب ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی سمندری پانی کومیٹھےپانی میں تبدیل کرنےکاپلان بنایا جائےگا،ڈالرمہنگاہوتا ہے،بجلی مہنگی ہوجاتی ہے،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب میں وزیراعظم عمران خان نے1320 میگا واٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا،سی پیک کے تحت حب پاور جنریشن پلانٹ کے افتتاح پر خوشی ہے،سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے خوش آئند ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،تھوڑےسےلوگوں نےپیسا بنانےکےلیےپاکستان کولوٹا،کرپشن کی وجہ سے لوگ پاکستان نہیں آرہے تھے، چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ جب ڈالرمہنگا ہوتا ہے،بجلی مہنگی ہوجاتی ہے،کاروبارمیں آسانیاں پیدا کررہےہیں،مزید بہتری کی جانب جارہےہیں،پروجیکٹ کے لیےکم ازکم 20فیصد کوئلہ تھرسےلایا جائے،ہمیں کراچی میں پانی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا ہے،کراچی کے لئےسمندری پانی کومیٹھےپانی میں تبدیل کرنےکاپلان بنایا جائے۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا کہ بلوچستان کے لئےخوشخبری ہےکہ صوبے کی کوسٹل لائن میں فشریزکے بےپناہ ذخائر ہیں ،ہماری سب سے اہم توجہ نوجوانوں پر ہےجنہیں ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سکھانی ہیں، اس وقت حب پاور پروجیکٹ میں 6 ہزارپاکستانی نوجوانون کام کر رہے ہیں ۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےپاور جنریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے کی سرمایہ ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

سرمایہ کاروں کیلئے بلوچستان میں بے پناہ مواقع موجود ہیں،آئندہ برسوں میں بلوچستان سرمایہ کاری کا مرکز بننے جارہا ہے،پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کام جاری ہے۔