کوئٹہ، پولیس وین کے قریب دھماکہ

کوئٹہ، پولیس وین کے قریب دھماکہ


کوئٹہ( 24نیوز )اسپنی روڈ پاک ترک سکول کے قریب بم دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کےعلاقہ اسپینی روڈ میں پولیس وین کے قریب دھماکاہوا ہے،دھماکے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افرادزخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے،زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ دھماکے میں جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے سکیورٹی ادارے  جائزہ لے رہے ہیں۔