ملکی سیاسی حالات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھاری پڑگئے

ملکی سیاسی حالات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھاری پڑگئے


لاہور ( 24 نیوز ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں دو اعشاریہ تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کے ایک سو ستائیس ارب روپے ڈوب گئے۔

ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تھوڑے اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران زیادہ تر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت گرنے سے مندی بڑھتی ہی رہی۔ کاروبار دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس سات سو پچاسی پوائنٹس کی کمی سے تینتیس ہزار چوراسی پر بند جبکہ تین سو اکاون کمپنیوں کے شئیرز کا لین دین ہوا۔ صرف پچیس کے شئیرز کی قیمت میں اضافہ اور تین سو تیرہ کی قیمت میں کمی ہوئی۔

مجموعی طور پر تیرہ کروڑ دو لاکھ شئیرز کا کام ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت ایک سو ستائیس ارب بیالیس کروڑ روپے کی کمی سے پینسٹھ کھرب گیارہ ارب روپے رہ گئی۔