کتے کے کاٹنے سے بچی جاں بحق

کتے کے کاٹنے سے بچی جاں بحق


سیالکوٹ ( 24 نیوز ) کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں چند روز قبل کُتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی بچی ہادیہ عدم علاج کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ شہنی میں چند روز قبل باولے کُتے نے ہادیہ کو کاٹ لیا تھا جبکہ سول ہسپتال میں اس کے ورثا کو ویکسین دینے کی بجائے دھکے دے کر نکال دیا گیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث ہادیہ جاں بحق ہوئی۔