پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ایک بہت اچھی خبر ہے: امریکی محکمہ خارجہ

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ایک بہت اچھی خبر ہے: امریکی محکمہ خارجہ


واشنگٹن(24نیوز) امریکا کا پاک بھارت رابطوں کی بحالی کا خیرمقدم،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ایک اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے، واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوریٹ کا کہنا تھا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ایک بہت اچھی خبر ہے،امید ہے دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کیلئے ماحول بنےگا۔ ہیدر نورٹ نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان پیغامات کے تبادلے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔