آصف زرداری کاحضرت امام حسین علیہ سلام کو نذرانہ عقیدت پیش

آصف زرداری کاحضرت امام حسین علیہ سلام کو نذرانہ عقیدت پیش


24نیوز : سابق صدر آصف زرداری نے حضرت امام حسین علیہ سلام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہنا تھا  کہ ظلم جبر اور باطل سے مزاحمت حسینیت ہے ۔ نواسہ رسول نے انسانیت کو حق کی خاطر قربانی کا درس دیا ۔ امام عالی مقام نے اپنی اور اپنے پیاروں کی قربانی دےکر باطل کو شکست دی ۔ واقعہ کربلا انسانیت کے علمبرداروں کے لیے مشعل راہ ہے۔