ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی


دبئی (24 نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شعیب، امام اور بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ افغانستان میچ ، شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلاگیا،258 رنز کا ہدف  پاکستان نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شعیب ملک، امام لحق  اور بابر اعظم نے شاندار نصف سنچریاں  سکور کیں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ، پہلے ہی اوور میں فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمان کا شکار بن گئے، امام الحق 80 ، بابر اعظم 66 اور شعیب ملک ناقابل شکست 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔راشد خان نے 3 جبکہ مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان 257 رنز بنائےحشمت اللہ شاہدی نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اصغر افغان 67 اور رحمت شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 1 وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں، فاسٹ بولر محمد عامر، فہیم اشرف اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا  اور ان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈیبیو کرنے کا موقع ملا جبکہ آل راؤنڈر حارث سہیل اور محمد نواز پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ افغانستان کی ٹیم میں 1 تبدیلی کی گئی سمیع اللہ شنواری کی جگہ نجیب اللہ زدران شامل ہوئے۔

واضح رہے پاکستان اورافغانستان کے مابین اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں پاکستان ناقابل شکست رہا ہے۔

دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 174 رنز کا ہدف دیا ۔ بھارت نے مقررہ ہدف 37 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔