بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بائیک متعارف

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بائیک متعارف


 (24 نیوز)یوں تو دنیا میں روزانہ نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں، گاڑیوں کے بھی نئے نئے ماڈل متعارف ہوتے ہیں، بائیک بھی بہت اقسام کے دیکھے ہوں گے، مگر آپ نےکبھی بنا سوار کے بائیک کا گمان نہیں کیا ہوگا۔

آپ کے اس گمان کو بی ایم ڈبلیو کمپنی نے حقیقت میں بدل دیا ہے، جی ہاں بی ایم ڈبلیو کمپنی نے بغیر سوار کے ہیوی بائیک تیار کرلیا ہے، اس میں  خودکار بریکس ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بائیک خود کو سنبھالنے اور متوازن رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ بائیک بغیر کسی انسانی مدد کے اپنا انجن خود اسٹارٹ کرکے، ایکسلیریٹر چلاتے ہوئےسڑک پر تیز رفتاری سے دوڑتی ہے اور چکرمکمل کرنے کے بعد اپنی منزل پہ پہنچ کر رک جاتی ہے۔

 بی ایم ڈبلیو کمپنی کے مطابق بائیک نئے حفاظتی اقدامات متعارف کرانے اور انہیں ٹیسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن  کی گئی ہے،فی الوقت صارفین اس بائیک سے مستفید نہیں ہوسکتی۔ بائیک کو بی ایم ڈبلیو موٹر ریڈار1200 جی ایس‘ کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس بائیک کی تیاری میں 2 سال کی محنت صرف ہوئی۔