کراچی ( 24 نیوز ) کراچی کے علاقے کورنگی میمن سوسائٹی میں رینجرزکی کارروائی ،تین ملزمان گرفتار ، ملزمان کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 15،02pm فروری 2019
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میمن سوسائٹی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3ملزم گرفتار کر لیے،گرفتار ملزموں میں حسین عرف ماسان بنگالی،ولید عرف سونو اور راشد شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان گروہ کی شکل میں کورنگی ،الیاس گوٹھ اورڈی ایچ اے کے کمرشل علاقوں میں لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان محمدحسین عرف ماسان بنگالی ،ولیدعلی عرف سونواورمحمدراشدسے اسلحہ ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا،گرفتارتینوں ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 15،01pm فروری 2019