اگر آپ اپنا گنجا پن ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

اگر آپ اپنا گنجا پن ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں


ویب ڈیسک : اگر آپ سر کے بالوں کے گرنے یا گنجے پن کا شکار ہیں تو اب پریشان نہ ہوں کیوں کہ ایک چھوٹا سا کام کرنے سے آپ کے سر پر بال اگ  آئیں گے اور آپ ایک بار پھر جوان نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

سر  پر بال اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے اور اس نعمت کا احساس ان لوگوں کو زیادہ ہوتا ہے جو کسی بیماری کی وجہ سے ، زیادہ محنت یا کسی اور وجہ سے اپنے بال کھو دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اس نعمت کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا ٹوٹکہ استعمال کرتے ہیں۔ یوں تو مارکیٹ میں کئی قسم کے علاج متعارف ہوچکے ہیں لیکن حال میں ہی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے ایک ایسا آسان طریقہ بتادیا ہے کہ ہر انسان اس طریقے کو آسانی سے استعمال کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر کےماہرین کے مطابق صندل کی لکڑی یا اس کا برادہ سونگھنے سے سر پر نئے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق صندل کے سونگھنے سے  مخصوص خلیات جلدی نہیں مرتےاور  بال لمبے ہوتے ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔