انڈس موٹرزنےاپنےپلانٹس بندکرنےکافیصلہ کرلیا

انڈس موٹرزنےاپنےپلانٹس بندکرنےکافیصلہ کرلیا


اسلام آباد( 24نیوز )ایف بی آرنے  گاڑیاں   کی قیمتوں میں کمی پیشی کے لئےوفاقی کابینہ کوبھیجی گئی سمری واپس لےلی، پاکستان میں اب گاڑیاں سستی نہیں ہوں گی جبکہ انڈس موٹرزنےاپنےپلانٹس بندکرنےکافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں سستی نہیں ہوں گی کیونکہ ایف بی آرنےوفاقی کابینہ کوبھیجی جانےوالی سمری واپس لےلی، سمری میں کارسازاداروں پرعائدسیلزٹیکس کم کرنےکی تجویزدی گئی تھی،دوسری طرف انڈس موٹرزنےاپنےپلانٹس بندکرنےکافیصلہ کرلیا۔

 چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کامؤقف ہےکہ پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنےوالےادارےپہلےہی بہت سی ٹیکس مراعات حاصل کررہےہیں اوربین الاقوامی مقابلےسےبھی محفوظ ہیں، گاڑیاں اسمبل کرنےوالےاداروں کےمالکان میں سےایک شخصیت وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےصنعت کاعہدہ حاصل کرنےکیلئےبھی لابنگ کررہی ہے۔

دوسری طرف انڈس موٹرزنےاپنےپلانٹس بندکرنےکافیصلہ کرلیا،گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سےکمپنی مہینےکے15دن کام نہیں کرےگی،انڈس موٹرزکےورکرزکاکہناہےکہ پہلےہی بہت بےروزگاری ہے، پلانٹس بند ہونے سےحالات مزیدخراب ہوں گے،جولائی میں انڈس موٹرزکو8دن کام بندکرناپڑا،اگست میں11سے12دن پلانٹ بندرہے۔