پولیس تشدد نے نوجوان کی جان لے لی

پولیس تشدد نے نوجوان کی جان لے لی


لیہ ( 24نیوز ) پولیس کےمبینہ تشدد کےدوران صغیر نامی نوجوان کےسرپرگہری چوٹ آئی جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابقبااثرزمیندار کو خوش کرنے کے لئے قانون کے رکھوالوں نے صغیر عباس پر مبینہ بدترین تشدد کیااسی دوران صغیر عباس کے سر میں گہری چوٹ لگی, لیہ کےرہائشی صغیرنامی نوجوان کوپولیس نے9ستمبرکوحراست میں لیا، پولیس تشدد کےدوران صغیرکےسرپرگہری چوٹ آ نےملتان کےنشترہسپتال منتقل کیاگیا،آج وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ صغیر عباس 9روز سے نشتر ہسپتال میں زیرعلاج تھا،حالت تشویشناک ہونے پر صغیر عباس کو تین روز پہلے آسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا،صغیر عباس کو پولیس نےموبائل چوری کے الزام میں گھر سے 9ستمبر کو گرفتار کیا تھا, اہلکار بدترین تشدد کرتے رہے  تشدد کرنے والے چار پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کرکے قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،ورثا نے پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کیاہے۔