نیب کی کارروائی ،سندھ سے ایک اور پی پی رہنما گرفتار

نیب کی کارروائی ،سندھ سے ایک اور پی پی رہنما گرفتار


سکھر(24 نیب )کرپشن کے الزام میں نیب نے ایک اور پی پی رہنما کو گرفتار کرلیا۔سکھر نیب نے  جیکب آباد میں کارروائی کرکے اعجاز جاکھرانی کے برادر نسبتی  چیئرمین کمیٹی میر عباس خان جاکھرانی گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق میر عباس خان جاکھرانی کو جیکب آباد سے گرفتار کرنے کے بعد نیب سکھر آفس منتقل کردیا گیا،عباس جاکھرانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کرکے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا،میر عباس خان جاکھرانی پر ایجوکیشن ورکس ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے کروڑوں روپے کے فنڈز خرد برد کرنے کا الزام ہے،ملزم نے جیکب آباد کے سرکاری سکول عمارتوں کی مرمت کے نام پر 15 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی۔

آزاد خان بحرانی سمیت 15 مختلف افراد کے اکائونٹس سے یہ تمام رقم میر عباس خان جاکھرانی کے اکائونٹ میں گئی، جیکب آباد کے سرکاری سکول عمارتوں میں برائے نام مرمت کرائی گئی، نیب میں میر عباس جاکھرانی کے خلاف بم پروف گاڑی کی خریداری پر بھی انکوائری چل رہی ہے،بم پروف گاڑی کی خریداری کیس میں میر عباس جاکھرانی میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت لے رکھی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer