سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی ارب پتی کیسے بنا؟ تجوریوں سے خزانہ مل گیا

سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی ارب پتی کیسے بنا؟ تجوریوں سے خزانہ مل گیا


(24نیوز)مالی سے ڈی جی پارکس کے عہدے پر پہنچانے والا لیاقت قائم خانی کی چوری پکڑی گئی، کرپشن کے بل بوتے پر اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک بنا،بند تجوریوں سے خزانہ مل گیا، آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سے ڈی جی پارکس کے عہدے پر پہنچانے والا لیاقت قائم خانی کرپشن کے بل بوتے پر اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک بنا، لیاقت قائم خانی نےدونوں تجوریاں خودکھول دیں، لیاقت قائم خانی کی تجوریاں یا عمروعیار کی زنبیل؟  لیاقت قائم خانی کیخلاف 2003اور 2013میں بھی کرپشن الزامات پرتحقیقات ہوئیں جو روک دی گئی تھیں۔

نیب نےمیئرکراچی کےمشیر اور سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے گھرسے قبضے میں لی دوسری تجوری بھی کھول لی، تجوریوں سے اربوں روپے مالیت کاسونا، ہیرے جواہرات اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

24نیوز نے لیاقت قائم خانی سےمتعلق اہم دستاویزات بھی حاصل کرلیں، لیاقت قائم خانی کیخلاف 2003 میں تین کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کےالزام پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تاہم بعد میں تحقیقات کو بند کردیا گیا، 2013 میں اینٹی کرپشن نے بھی شہید بے نظیر پارک میں کرپشن پرتحقیقات شروع کیں،جو روک دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد دستاویزات سے کے ایم سی کے محکمہ باغات سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں، پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائی گئیں، 20 سالوں میں کراچی کے 71 پارکس کو صرف کاغذات میں بنایا اوراربوں روپے ہڑپ کر لیے۔

کرپشن کے پیسوں سے کے ایم سی افسروں، سابق عہدیداروں اور اہم سیاست دانوں کو بھی حصہ جاتا تھا،نیب ذرائع کا کہناتھا کہ لیاقت قائم خانی کے خلاف تین مزید ریفرنسز بنائے جائیں گے,ملزم لیاقت قائم خانی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جائے گا, ملزم کو نیب راولپنڈی نے کراچی سے گرفتار کیا تھا.