مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی

مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی


گوجرانوالہ(24نیوز) مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے کامونکے میں قبر کشائی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے زیر حراست ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے لیے صلاح الدین کی قبرکشائی کا عمل شروع جاری ہے۔ صلاح الدین کی قبر کشائی نواحی گاؤں گورالی میں کی جارہی ہے۔ اس موقع پر میڈیکل بورڈ اور دیگر عملہ بھی شامل ہے۔  قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکے محمد عارف کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ قبر کشائی کا حکم جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یارخان نے دیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔