کراچی میں شدید گرمی کی نئی لہر،ہیٹ ویو کا خدشہ

کراچی میں شدید گرمی کی نئی لہر،ہیٹ ویو کا خدشہ


کراچی(24نیوز)شہر قائد سے گرمی ابھی جانے والی نہیں،چیف میٹرولوجسٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ تین سے چار روز میں پارہ 41 ڈگری تک جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہناتھا کہ تین سے چار روز میں پارہ 41 ڈگری تک جائے گا،24 ستمبر تک شہر درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں آج بھی منقطع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے،شہر میں شمال مغرب سے معمول سے کم ہوائیں چل رہی ہیں،موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے،شہر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت محسوس کیا جارہا ہے۔

آئی جی سندھ نے شہر قائد میں ہیٹ ویو خطرات کے پیش نظر احکامات جاری کر دئیے، گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ ویو کیمپس لگائے جائیں،ہیٹ ویوکیمپس میں ٹھنڈا پانی،مشروبات ودیگرممکنہ اقدامات کویقینی بنایاجائے،شہریوں کوممکنہ ہیٹ ویوسے بچانے کے لیئے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔