خورشید شاہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

خورشید شاہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے


سکھر (24نیوز) احتساب عدالت سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،خورشید شاہ کو یکم اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

احتساب عدالت کے جج امیر مہیسر نے خورشید شاہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ خورشید شاہ کو یکم اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے احتساب عدالت سے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ خورشید شاہ کو نیب حراست میں تمام طبی سہولیات،گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔ عدالت نے خورشید شاہ کو فیملی سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔

واضح رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔