وزیراعظم نے پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دے دی


لاہور( 24نیوز ) پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی لہر آنے کو ہے،وزیر اعظم کے گرین سگنل کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اِن ایکشن ہوگئے،وزیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی جبکہ سبطین خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس منگوالیں، کابینہ کے بعض ارکان پر مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں، کرپشن کےالزامات کی تفصیلات بھی وزیراعلی نے طلب کرلیں، شواہد کی روشنی میں اگلی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کاکہناتھا کہ اگلے ہفتے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل ہوگا، کچھ وزراء سےوزارتوں کے قلمدان واپس لیے جائیں گے، تین سے4وزراء کی وزارتوں کو تبدیل کیا جائے گا، سبطین خان کو وزارت واپس دینے کا بھی فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا، وہی ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے جن کی کارکردگی تسلی بخش ہو گی۔