"ہیپی برتھ ڈے مائی لو" شیخ رشید کی بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد



24نیوز:  بلاول بھٹو آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔جہاں دنیا بھر سے بلاول کو اس پر مسرت دن کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں وہیں شیخ رشید بھی پیچھے نہ رہے اور بلاول کو منفرد انداز میں مبارکباد دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 31 ویں سالگرہ منائی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری اور پی ایس گیارہ سے امیدوار جمیل احمد سومرو اور ساتھیوں نے کیک کاٹا۔  اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں اور جیالیوں نے بڑی تعداد موجود تھی اور بلاول بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد  کیلئے منفرد انداز اپنایا۔ صحافیوں نے سوال کیا آج بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ ہے آپ کیا کہیں گے، لبوں پر مسکراہٹ لاتے ہوئے شیخ رشید نے کہا "ہیپی برتھ ڈے مائی لو"۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔