ڈینگی کنٹرول نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور فارغ

ڈینگی کنٹرول نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور فارغ


لاہور(24نیوز) ڈینگی روکنے میں ناکامی پر بزدار سرکار برہم, راولپنڈی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید بھی فارغ، محمداصغر کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

لاہور میں ڈینگی نے پنجے گاڑ لیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوران سرویلنس شہر کے 1 ہزار22 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ضلعی افسران نے 57 افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا، دورانِ سرویلنس شہر کے 63 ہزار چھ سو پانچ گھروں کو چیک کیا گیا، جبکہ ڈینگی ٹیموں نے 14 ہزار 433 مقامات کا معائنہ کیا۔

ڈینگی مہم میں ناکامی کا نزلہ ڈپٹی کمشنر لاہور  پر گرگیا، وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار نےڈینگی سے متعلق ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے میں ناکامی پر صالحہ سعید کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور محمد اصغر کو فوری طور پر ڈی سی لاہور کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔