بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان آج احتجاج کرے گی

بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان آج احتجاج کرے گی


کراچی (24نیوز)  بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک اورواٹر بورڈ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی بے آسرا ہے۔

شہرقائد میں بجلی کا بحران، متحدہ کا بڑا اعلان، ڈاکٹر فاروق ستار نے آج بروز اتوار کو کے الیکڑک کے ظلم کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی میں فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں شہریوں کو بجلی نہ ملنے پر حکمرانوں سے سوال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ائیر ہوسٹس کا جیت کی خوشی میں ٹھمکے، سب کے دل مچل گئے

 فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو بنیادی سہولتیں نہیں مل رہی ،انھوں نے کہا  وفاقی حکومت کراچی کی دشمن ہے۔متحدہ پی آئی بی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت ہر سال لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے دعوے کرتی ہے مگر حال سب کے سامنے ہے۔

جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کے الیکٹرک کے  مسئلہ پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس پیر  کو کراچی میں طلب کرلیا ہے۔