کراچی:کلفٹن میں فائرنگ،ایس ایچ او زخمی،ڈرائیورجاں بحق

کراچی:کلفٹن میں فائرنگ،ایس ایچ او زخمی،ڈرائیورجاں بحق


کراچی (24نیوز) کلفٹن میں ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ اوکلفٹن زخمی جبکہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ اوکلفٹن نجی گاڑی میں علاقہ کی گشت پرتھے۔

کراچی کےعلاقہ کلفٹن کی اسٹریٹ نمبر26پرموٹرسائیکل سواروں نےنجی کارمیں موجود ایس ایچ اوکلفٹن اوران کے ڈرائیور پر فائرنگ کردی مزاحمت پرمسلح افراد موٹرسائیکل چھوڑکرفرارہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کی دبنگ انٹری، پہلے 40 سیکنڈ میں ہی مدمقابل کو دھول چٹا دی

نامعلوم ملزمان کی جانب سےفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اوکلفٹن چودھری شاہد اور اہل کارہدایت اللہ شدیدزخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کےلیے ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی اہل کارجاں بحق ہوگیا۔

 واقعہ کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اواوراہل کارنجی کارمیں گشت پرتھے شبہ ہےکہ ملزمان نےشہری سمجھتے ہوئے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان آج احتجاج کرے گی

تفتیشی حکام کےمطابق جائےوقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول اور  ایک30بور پستول کا خول ملا ہے، جب کہ ملزمان بنا نمبرپلیٹ کی موٹرسائیکل بھی چھوڑکرفرارہوئے جسے قبضہ میں لے کر تفتیش کادائرہ بڑھادیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹرسائیکل 14 اپریل کو چھینی گئی۔

عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کا خاکہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔