فرائض میں غفلت،نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے

فرائض میں غفلت،نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے


اسلام آباد( 24نیوز )ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور نااہلی برتنا مہنگا پڑ گیا،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رمضان کو معطل کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد رمضان کو فرائض کی ادائیگی میں نااہلی اور غفلت پر معطل کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے معطل افسر پر عائد الزامات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے جبکہ انہیں اپنے دفاع کا حق بھی دیا جائے گا۔ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ کاشف ممتاز کو مس کنڈکٹ پر چیئرمین نیب نے تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ان کی ہدایت پر ادارے کے 85 افسروں و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے بعد 23 افسروں و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر عمل کیلئے اپنا احتساب ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے۔