دورہ آئرلیند، انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج لندن روانہ ہوگی


لاہور(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے آج رات لاہور سے لندن روانہ ہو گی، دورے میں شاہین آئرلینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لے گی ، کپتان سرفراز احمد مشکل ٹور میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے کا عزم لئے قومی ٹیم آج رات سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ روانہ ہو رہی ہے ، انگلینڈ اور آئرلینڈ کی مشکل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے قومی ٹیم سیریز سیے دس روز قبل انگلینڈ جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کی دبنگ انٹری، پہلے 40 سیکنڈ میں ہی مدمقابل کو دھول چٹا دی

انگلینڈ پہنچ کر منگل کے روز سے شاہینوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گا، آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کینٹ اور ناتھمپٹن شائر کاؤنٹیز کے خلاف دو چارروزہ وارم اپ میچز کھیلے گی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اہم ٹور میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں ۔

ضرور پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کی سلیکشن سے مطمئن ہوں: سرفراز احمد

شاہین 11 مئی سے ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی یہ آئرش کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ ہو گا۔پاکستانی ٹیم 24 سے 28 مئی تک لارڈز اور پھر یکم سے پانچ جون تک لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔