کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے: شہباز شریف

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے: شہباز شریف


کراچی (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا قصور وار  کے الیکٹرک ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز   شریف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (بہادر آباد)  کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے جاپہنچے ۔ملاقات کے بعد  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہا کہ بجلی لوڈ شیدنگ کا اصل ذمہ دار کے الیکٹرک  ہے ، کیوں کہ 2 پلانٹ لمبے عرصے سے بند  کر رکھے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ وزیر اعظم خود یہاں آئیں گے ، کراچی کے لوگوں کو رمضان میں بجلی ملنی چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پاکستان واپسی کے لئے ایئرپورٹ روانہ

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے دورے کے دوران اے این پی کے وفد سے ملاقات کی ۔ گفتگو کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  کراچی میں امن آ گیا ، اب ترقی کا سفر شروع کریں گے۔ کراچی کی خوشحالی ہم سب کا مقصدہے۔انہوں نے مزید کہا شہر کی ترقی کے لیے اے این پی کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرپاکستان کی ترقی کیلیےکام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جج خود نہیں بولتے ،ان کے فیصلے بولتے ہیں ،بلاول بھٹو

 اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس میں صنعت کاروں اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے جب کہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔شہبازشریف کراچی کے علاقوں ٹینری روڈ بہارکالونی لیاری، کے ایم سی گراؤنڈ گلشن غازی بلدیہ اور الفتح گراؤنڈ عابد آباد بلدیہ ٹاؤن کے دورے میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، اور پارٹی کے صوبائی عہدیداروں سے بھی ملیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور کراچی میں منعقد ہونے والے سی پیک سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔