سابق آئی جی مشتاق سکھیرا چیف جسٹس کے حکم کے آگے دیوار بن گئے


لاہور( 24نیوز ) آئی جی پنجاب عارف نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے شاباش تو لے لی، مگر سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سے سیکیورٹی واپس نہ دلوائی جاسکی۔ مشتاق سکھیرا نے لاہور پولیس کو اضافی سیکیورٹی واپس دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تمام آئی جیز کو احکامات دیئے تھے کہ وی وی آئی پیز کو دی گئی سیکیورٹی واپس لی جائے۔ جس پر لاہور کے 441 وی وی آئی پیز سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو دی جانے والی ڈسٹرکٹ لاہور کی سیکیورٹی کو بھی واپس بلا لیا گیا۔ لیکن مشتاق سکھیرا نے اضافی سیکیورٹی واپس دینے سے انکار کر دیا اور اپنے ساتھ سیکیورٹی کو ضروری قرار دیا۔

سراج الحق کے عمران خان پر تابڑ توڑ حملے،وجہ سامنے آگئی
لاہور پولیس کے مطابق مشتاق سکھیرا کے ساتھ ایک سکواڈ اور ایلیٹ فورس کی نفری بھی موجود ہے جس کو واپس بلوایا گیا تھا، مگر انہوں نے سیکیورٹی واپس کرنے سے انکار کردیا، اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں