کبڈی ورلڈ کپ: پاکستانی شیر جوانوں کا فاتحانہ آغاز

کبڈی ورلڈ کپ: پاکستانی شیر جوانوں کا فاتحانہ آغاز


میلبرن(24نیوز) کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کےبعد میزبان آسٹریلیا کو آدھے پوائنٹ سے شکست دے دی . اہم کھلاڑیوں کے بغیر آسٹریلیا جانے والی پاکستانی ٹیم کی طرف سے لالہ عبیداللہ کمبوہ ،وقاص بٹ اور جابر کمبوہ نے شاندار کھیل پیش کیا 
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کی ٹیم کو ان کی زمین پر  ہی بچھا دیا۔ اہم کھلاڑیوں کے بغیر ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں جانے والی پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی مشتمل میزبان آسٹریلیا کو آدھے پوائنٹ سے شکست دے دی .

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کی دبنگ انٹری، پہلے 40 سیکنڈ میں ہی مدمقابل کو دھول چٹا دی

میلبورن میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ دیکھنے میں آیا ، ہاف ٹائم پر پاکستان کو آسٹریلیا پر ساڑھے 17 کے مقابلےمیں 19 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے ریڈرز نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ پاکستان کی طرف سے لالہ عبید اللہ کمبوہ ،وقاص بٹ اور جابر کمبوہ نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے سابق بھارتی کھلاڑی پالا جلال پوری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

پڑھنا مت بھولیں: دورہ آئرلیند، انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج لندن روانہ ہوگی

میچ میں کامیابی کے بعدلالہ عبید اللہ کمبوہ کا کہنا تھا کہ ویزہ مسائل کے باعث پوری ٹیم آسٹریلیا نہیں آسکی اور باقی کھلاڑی بھی محض ایک روز پہلے پہنچی ۔
اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کےباوجود پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ساتھ میگا ایونٹ کے لئے فیورٹ قراردیا جارہاہے ۔

مزید دیکھیں: