کراچی:ہوائی فائرنگ کرنےوالے ملزمان گرفتار


کراچی (24نیوز)  ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پرہوائی فائرنگ کرنے والوں دونوں نوجوانوں نےخود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا۔ ملزمان کا کہنا ہے شادی کی تقریب میں لائسنس یافتہ اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی۔

یہ مناظر کسی الیکشن جیتنے کے جشن کے نہیں بلکہ یہ مناظر ہیں کراچی کے علاقے سائٹ کے جہاں دو نوجوان بیچ سڑک پر گاڑی کھڑی کرکے جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔ رہائشی علاقہ میں ہوائی فائرنگ جاری ہے اور اطراف میں تماشائی بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

 موبائل سے وڈیو بنی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوگئی، وڈیو 24 نیوز نے نشر کی تو صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے نوٹس لے لیا تاہم خبر نشر ہوتے ہی دونوں نوجوانوں نے خود پولیس کو گرفتاری دے دی، ملزم بلال اور حماد کا موقف ہے کہ وڈیو کافی عرصہ پرانی ہے اور فائرنگ لائسنس یافتہ اسلحہ سے ایک شادی کی تقریب میں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ سے بھی کسی شخص کو ہوائی فائرنگ کرنے کی اجازت نہیں لہٰذا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کلفٹن میں فائرنگ،ایس ایچ او زخمی،ڈرائیورجاں بحق

شہر کراچی میں عدنان پاشا، نجی یونورسٹی کے طالب علم طلحہ اور عمیر جیسے بگڑے نوابوں کی ہوائی فائرنگ کے واقعات کوئی نئی بات نہیں لیکن یہ پہلی بار ہے جب کسی نے پولیس کو وڈیو منظر عام پر آتے ہی خود گرفتاری پیش کی ہے۔

مزید دیکھیں: