کابل : ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملہ،31 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی

کابل : ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملہ،31 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی


کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے لوگوں کی مشکلات کم نہ ہوسکے،پہاڑوں کی زمین میں خون سستا ہوگیا،شہری امن کو ترسنے لگا،افغان دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہری کابل میں واقع ووٹر اور شناختی کارڈ سینٹر کے باہر اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو شہریوں کے قریب جا کر دھماکے سے اڑا دیا۔
کابل پولیس چیف جنرل داو امین کے مطابق خودکش حملہ آور کا ہدف عام شہری تھے جس نے شناخی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان
دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان واحد مجرو نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملے میں 31 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی اور دہشت گرد اپنی مرضی عوام پر مسلط نہیں کرسکیں گے۔
یاد رہے چند روز پہلے افغان اور امریکی فورسز کی بمباری سے قندوز کے ایک مدرسے میں دو سو زائد بچے شہید ہوگئے تھے،جس کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی--لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر معطل