ہالی ووڈ کی اداکارہ امبر ہیئرڈ 32 برس کی ہوگئیں

ہالی ووڈ کی اداکارہ امبر ہیئرڈ 32 برس کی ہوگئیں


 24نیوز: ہالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ امبر ہیئرڈ 32 سال کی ہوگئیں۔ ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق : ہالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ امبر ہیئرڈ 32کی ہوگئی ہیں۔ امریکی اداکارہ امبر ہرڈ اپنی 32ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ماہرین نے امبر کو خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔ قدیم یونان میں انسانی خوبصورتی کے لئے ایک پیمانہ استعمال ہوتا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سرجن ڈاکٹر جولیان کا کہنا ہے کہ امبرکی آنکھیں، ناک ہونٹ چہرہ اس پر پورا اترتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ائیر ہوسٹس کا جیت کی خوشی میں ٹھمکے، سب کے دل مچل گئے

دنیا کے کئی خوبصورت چہروں کو جانچا گیا مگر امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتو ن ہیں۔ امبر نے چھوٹی عمر میں فلموں اورٹی وی سیریلز میں غیر روایتی کردار ادا کرکے شہرت پائی۔