بورڈ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا پول کھل کر سامنے آگیا 

بورڈ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا پول کھل کر سامنے آگیا 


حیدرآباد(24نیوز) بورڈ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا ایک بار پھر پول کھل کر سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گیارھویں، بارھویں جماعت کے امتحان کے لیئے جاری کردہ داخلہ سلپ میں لڑکے کی جگہ لڑکی کی تصویر لگانے کے علاوہ کئی سلپوں میں تصاویر غائب کردی۔ اردوبولنے والوں کو سندھی اور سندھی بولنے والوں کو اردو کا سبجیکٹ کی سلپ جاری کردی۔ طالبات پریشان ہیں۔

 24اپریل سے  گیارہویں بارھویں  جماعت کے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے لیے جاری کی گئی داخلہ سلپ میں حیدرآباد  بورڈ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت ایک بار پھر کھل کرسامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ کی اداکارہ امبر ہیئرڈ 32 برس کی ہوگئیں

  ٹنڈوجام کالج کے طلبہ طالبات کو امتحانی مرکز کے لیئے جاری کی گئی داخلہ سلپوں میں لڑکوں کی جگہ لڑکیوں کی تصاویر لگا دی گئی ہے جب کہ کچھ سلپوں میں تصاویر ہیں نہیں لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب جاری کی گئی سلپوں میں اردو بولنے والوں کو سندھی کے سبجیکٹ اور سندھی بولنے والوں کو اردو کے سبجیکٹ کی سلپ دی گئی ہے جوکے بورڈ انتظامیہ کے نااہلی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس  کے باعث کالج انتظامیہ اور امتحان دینے والے امیدواروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واضع رہے کے کچھ روز قبل نویں دسویں جماعت کے امتحان میں بھی بورڈ انتظامیہ کی ایسی نااہلی سامنے آئی تھی۔