سوات: پاکستان زندہ باد ریلی، مہمند ایجنسی میں جلسہ

سوات: پاکستان زندہ باد ریلی، مہمند ایجنسی میں جلسہ


  سوات (24نیوز) پاکستان زندہ باد ریلی اور مہمند ایجنسی میں پاکستان زندہ باد جلسے کا انعقاد کیا گیا۔عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا پاکستان کی سالمیت اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر گاڑیوں کی لمبی قطارتھی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ سوات کا امن دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بورڈ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا پول کھل کر سامنے آگیا 

مہمند ایجنسی میں پاکستان زندہ باد جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ملک دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔