24نیوز: گلگت بلتستان کو اللہ نے صاف پانی کے چشموں اور برفیلے پہاڑوں سے نوازا ہے۔ جہاں سے صاف پانی کے جھرنے بہتے اور چشمے پھوٹتے ہیں۔ یہاں کے باسی بھل صفائی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
تفصیلات لے مطابق گلگت بلتستان میں سردیوں میں یہاں کے پہاڑ برف سے ڈھک جاتے ہیں اور موسم کا رخ بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہاں کے زمیندار مرکزی آبی گزر گاہ کی صفائی اور سپل وے پر قربانی اور نذرو نیاز کرتے ہیں۔صفائی مکمل کرنے کے بعد یہاں پانی چھوڑا دیا جاتا ہے۔ یہ روایت موجودہ دور کی نہیں بلکہ صدیوں پرانی ہے۔ بزرگ بچے جوان سب اس میں پرجوش انداز میں شرکت کرتے ہیں۔ گلگت کے نواحی علاقے نومل میںرسم بھل صفائی منایا گیا جو وقت کے ساتھ ساتھ میلے کی شکل اختیار کرگیا۔ اتماعی دعا کے بعد علاقے کو پانی کی ترسیل کی گئی۔