تعلیمی اداروں تبدیلی،افسروں کے استقبال پر پابندی عائد

تعلیمی اداروں تبدیلی،افسروں کے استقبال پر پابندی عائد


رحیم یارخان(24نیوز)تعلیمی اداروں میں بھی تبدیلی آگئی،افسران کی تعلیمی اداروں میں آمدپرطلباوطالبات کےاستقبال کرنےپرمکمل پابندی لگادی گئی۔

سرکاری مراسلے کے مطابق طلباوطالبات لائنوں میں کھڑےہوکرپھولوں کی پتیاں لیےاستقبال نہیں کریں گے،سی ای اوایجوکیشن ملک مختارحسین نےمتعلقہ افسران کومراسلہ جاری کردیا ،سکولوں میں طلباوطالبات صرف پڑھنےآتےہیں نہ کہ افسروں کوپروٹوکول دینےکےلیے,بچےکئی کئی گھنٹےلائنوں میں افسران کےاستقبال کےلیےگرمی میں انتظارکرتےہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران  کوہدایات دی جاتی ہیں کہ اس طرح کےپروٹوکول کوختم کیاجائے, کسی بھی فنکشن یاپروگرام ےسلسلےمیں بچوں کولائنوں میں پروٹوکول کےلیےکھڑانہ کیاجائے,خلاف ورزی کی گئی توتمام ترذمہ داری متعلقہ سکول کےہیڈپرعائدہوگی۔عدم تعمیل کی صورت میں محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer