پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر

پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر


‎پشاور(24نیوز)پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر ماشو خیل میں پولوقطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر ،نجی سکول میں 9 بجے پولیو ٹیموں نے بچوں کو قطرے پلائے۔

قطرے پینے والی معصوم بچی نے بتایا کہ قطرے پینے کے کچھ دیر بعد دل خراب ہو رہاہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ 60 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوئی،پروگرام کوآرڈینٹیر ای پی آئی کامران آفریدی نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا ہے،ویکسین زائد المعیاد نہیں ہے جبکہ بچوں کی حالت نارمل ہے،اور:ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن نہیں ہوا،ماشوخیل کے جس سکول میں واقع پیش آیا یہاں سے ریفوسلز تھے،بچوں کی حالت کسی اور وجہ سے خراب ہوئی ہوگی۔

عمران صاحب بچوں میں موت نہ بانٹیں،صحت پر توجہ دیں: مریم اورنگزیب

ادھر مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب کا پشاور کے علاقے ماشوخیل میں پولیو قطرے پینے سے 50 بچوں کی حالت بگڑنے کے واقعے پر اظہار مذمت کیا،انہوں نے کہا کہ  ‎معصوم کم سن بچوں کی صحت سے کھیلنے کا اندوہناک واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

‎عمران خان نے “مار دو” "جلا دو، گرا دو، گھسیٹ لو "کا جو بیج بویا تھا آج خیبر پختونخواہ میں انکی اپنی حکومت یہ فصل کاٹ رہی ہے ‎عمران صاحب یہ مکافات عمل ہے،عمران صاحب بغض، انا اور تکبر سے حکومت نہیں چلتی ‎صحت کی جگہ موت بانٹ رہے ہیں،  خیبرپختونخوا کے بعد اسلام آباد کے ہسپتال میں بھی دل کے آپریشن بند ہوگئے ہیں، دوائیاں مہنگی ، ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ بند ہونے کے بعد بچوں کو ناقص دوائیاں مجرمانہ نااہلی کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎ہم آپ کی طرح عوام کو بدامنی پر نہیں اکساتے لیکن آپ کی بے حسی ، نالائقی اور نااہلی پر معاف نہیں کریں گے،معصوم کمسن بچوں کی پولیو قطروں سے طبیعت بگڑنے کے معاملے کی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں متاثرہ بچوں کے والدین کے دکھ اور پریشانی میں شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں ذمہ دار عناصر کو سزا دلوا کر رہیں گے۔

عمران صاحب جنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے نہیں تھکتے، اس نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں بہترین پولیو پالیسی کے ذریعے بچوں کی جانیں بچائی گئیں اور ملک سے پولیو کا خاتمہ کیا گیا ،‎چور چور اور ڈاکو ڈاکو کی گردان چھوڑ کر غریب عوام پر توجہ دیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer