حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان بالآخر راستے جدا ہو گئے

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان بالآخر راستے جدا ہو گئے


لاہور(24 نیوز)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کے بالآخر راستے جدا ہوہی گئے، دوہزار چار میں ہونے والی شادی کا انجام طلا ق تک پہنچ ہی گیا ۔

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کے درمیان بالآخر طلاق ہوہی گئی ۔ کئی دفعہ کے جھگڑوں، صلح اور عدالتوں کے چکر وں کے بعد دونوں نے خاموشی سے طلاق لے لی۔ دو ہزار چار میں دونوں کی لو میرج ہوئی اور دو سال بعد ہی جھگڑے شروع ہوگئے جو کئی مرتبہ عدالتوں میں بھی گئے اور دوستوں کی پنچائیتوں میں بھی۔ دونوں نے ستمبر دوہزار اٹھارہ میں یونین کونسل دوسوتیرہ اقبال ٹاؤن میں طلاق دائر کی جو دسمبر دوہزار اٹھارہ میں موثر ہوگئی اور دونوں نے بیٹے کے معاملے پر بھی معاہدہ کر لیا اور احمد بٹ بیٹے کو لےکر امریکہ روانہ ہوگیا۔

دونوں کے مشترکہ دوستوں اور فیملی ممبرز نے متعدد بار دونوں میں صلح کرائی لیکن نبھ نہ سکی اس کی وجہ شوبز کی چمک ہے یا پیسہ یہ کوئی نہیں جانتا۔