شوگر، بلڈ پریشر ،جوڑوں کے درد میں مبتلا مریض خبردار!!!

شوگر، بلڈ پریشر ،جوڑوں کے درد میں مبتلا مریض خبردار!!!


24نیوز: عید قرباں کے موقع پر گوشت ضرور کھائیں لیکن تھوڑا احتیاط کے ساتھ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر بلڈ پریشر جوڑوں کے درد میں مبتلا مریض کولیسٹرول سے بھرے کلیجی، گردے، دل، مغز ،کھانے کے احتیاط برتیں۔

 تفصیلات کے مطابقعید قرباں کے موقع پر حد سے زیادہ گوشت کھانے سے آپ بیمار ہوسکتے ہیں اس لئے طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاط بھی برتیں۔ قربانی کے گوشت سے بنے تکے بوٹی اور دیگر بار بی کیو کو اچھی طرح پکا کر کھائے جائیں جبکہ شوگر ، بلڈ پریشر، ہارٹ اور جوڑوں کے درد والے مریض کولیسٹرول سے بھرے کلیجی گردے اور مغز کھانے سے احتیاط کریں۔
طبی ماہرین کا ایسا بھی کہنا ہے کہ گوشت کو زیادہ دنوں تک فریز کرکے نہ کھایا جائے کیوں کہ زیادہ دنوں تک رکھے گئے گوشت میں پیدا ہونے والے بیکٹریا آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔