عیدالاضحیٰ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا قوم کیلئے پیغام

عیدالاضحیٰ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا قوم کیلئے پیغام


اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے میرا ساتھ دیں۔ قربانی ایک عالمگیر جذبہ ہے۔ کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبہ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔

 عیدالاضحیٰ کے موقع پر  قوم کو پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبہ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ سنت ابراہیمی کا تقاضہ ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبہ میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ ہمیں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔ عید کی خوشیوں میں معاشی طور پر پیچھے رہ جانے والوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

عمران خان نے پیغام میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے میرا ساتھ دیں۔ ہمارے بچے ایک عظیم پاکستان کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ بچوں کے خواب کو حقیقت بنانے کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے۔