عید کے روز شہداء, غرباء کو نہیں بھولنا چاہیے:یوسف رضا گیلانی

عید کے روز شہداء, غرباء کو نہیں بھولنا چاہیے:یوسف رضا گیلانی


ملتان (24نیوز) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دربار موسی پاک شہید پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی ،پوری قوم کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد بھی دی۔
 تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عیدالاضحی نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دربار موسی پاک شہید پر عید نماز ادا کی اور وطن عزیز کی امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ  عید کے روز شہداء, غرباء کو نہیں بھولنا چاہیے۔ موجودہ حکومت کی قربانیوں کا وقت شروع ہوگیاہے۔پی ٹی آئی کو اپنے منشور پر عمل کرنا ہوگا۔ صدارتی الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتیں پھر مل بیٹھیں گی امید ہے صدارت کے لئے متفقہ نام پر اتفاق ہوجائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پسماندہ علاقے سے ہیں اور وہ اس خطے کی پسماندگی کو اچھی طرح جانتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کو فری ہینڈ دیا گیا تو مسائل حل ہوں گےجنوبی پنجاب صوبہ پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتا۔ بعد ازاں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی, رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی سمیت دیگر گیلانی خاندان کے افراد نے دربار موسی پاک شہید پر حاضری دی اور ملکی سلامتی کی دعا کی۔