پاکستان کودرپیش مسائل سے نکلنے کیلئےسنت ابراہیمیؑ سےرہنمائی لینا ہوگی، صدر ممنون

پاکستان کودرپیش مسائل سے نکلنے کیلئےسنت ابراہیمیؑ سےرہنمائی لینا ہوگی، صدر ممنون


24نیوز : صدر مملکت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد یتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات و قربانیاں قبول فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن عظیم انبیاء نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش مسائل سے نکلنے کے لیے سنت ابراہیمیؑ سے ہی رہنمائی لینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ انا مسائل کی اصل جڑ ہے اور دنیا کے مسائل کا خمیر اسی مرض سے اٹھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جان و مال کی قربانی سے انسان کو اپنی انا قربان کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito