عید کے پہلے روز شہریوں کی بڑی تعداد کا پارکوں کی طرف رخ

عید کے پہلے روز شہریوں کی بڑی تعداد کا پارکوں کی طرف رخ


سکھر (24نیوز) عیدالاضحٰی کے پہلے روز ہی شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے تفریح کے لیے پارکوں کا رخ کرلیا ، جہاں پر مختلف قسم کے کھانے پینے کے اسٹالز اور جھولے لگائے گئے ہیں، شہری بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں انجوائے کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عیدالاضحٰی مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شہر کی مختلف جگہوں پر عیدالاضحٰی کے اجتماع منعقد کئے گئے ۔ شہریوں کی جانب سے سنت ابراہیمی علیہ السلام کی ادائیگی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے مختلف تفریحی مقامات اور پارکوں کا رخ کرلیا ہے۔دریائے سندھ کے کنارے قائم مشہور لب مہران پارک پر کھانے پینے کے اسٹالز اور جھولے لگائے گئے ہیں شہری بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں انجوائے کر رہے ہیں ۔ عیدالاضحٰی کے موقع پر بچوں کا کہنا ہے کہ وہ پارک میں کھا پی رہے ہیں جھولوں کے ساتھ کشتی میں سوار ہو کر دریائے سندھ کا سیر کرکے عید کی خوشیاں انجوائے کر رہے ہیں۔