اب قصائی بننا مشکل نہیں رہا

اب قصائی بننا مشکل نہیں رہا


لاہور ( 24نیوز )  جوہر ٹاون میں اونٹ کی قربانی کیلئے اناڑی قصائی کو موبائل کا سہار ا لینا پڑ گیا، پہلےانٹرنیٹ پر وڈیو نکالی، ویڈیو سے اونٹ کو باندھنے کے داؤ پیچ سیکھے، پھر جا کر اونٹ پر چھری چلائی۔

کیا عجیب دور آگیا ہے کہ اب جانور کی قربانی کے لیے قصائی کو موبائل کا سہار لینا پڑا، جوہر ٹاون میں صدیق ٹریڈ سنٹر کے صدر چودھری وقاص اپنی رہائش گاہ پر اونٹ کی قربانی کے لیے بڑی تگ و دو سے قصائی لایا، لیکن وہ بھی فصلی بیٹرا ہی نکلا۔اونٹ کی قربانی کے لیے پہلے قصائی نے غلط طریقہ بتایا تو مالک نے سماجی ویب سائٹ سے یو ٹیوب پر اونٹ کی قربانی کا اصل کلپ دکھایا۔

جس کے بعد قصائی اونٹ کو رسی ڈال کر قابو میں لایا، لیکن قصائی پھر بھی تھا پریشان، کہ ہوں تو اناڑی اور اونٹ نہ مار دے ٹانگ، مگر مالک نے کی ہمت تو پڑی تکبیر اللہ اکبر اور پھیر دی چھری اونٹ کی گردن پر۔چوھدری وقاص کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال عید قربان پر کرتے ہیں بڑی قربانی مگر اس بار اصلی قصائی نے کرا دی جھنڈی۔اگر آپ کو بھی قربانی کے جانور میں کوئی موسم قصائی ملے تو ہو نہ پریشان دکھا دیں اس قصائی کو انٹرینٹ پرویڈی، اور پھر کریں اللہ کی راہ میں جانور قربان۔