کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کیلئے مقرر

کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کیلئے مقرر


  24نیوز : عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ آئندہ سال فروری میں سماعت ہو گی۔ بھارتی دہشت گرد نے بم دھماکوں میں درجنوں بے گناہوں کی جان لی۔ کلبھوشن یادیو کیس آئندہ برس فروری میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں فروری 2019 میں ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہو گی۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان اور بھارت نے کلبھوشن یادیو کیس میں دو، دو جوابات جمع کرائے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے عالمی عدالت میں کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کے لیے رجوع کیا تھا۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito