پاکستان فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنیوالا پہلاملک بن گیا

 پاکستان فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنیوالا پہلاملک بن گیا


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان میں پہلی مرتبہ فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، پاکستان ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں پہلی مرتبہ فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیاگیا، اعلامیہ چینی موبائل کمپنی زونگ کا فائیو جی ٹیکنالوجی کاسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہوا، پاکستان ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

فائیو جی ٹیکنالوجی 5 گیگاہرٹز اسپیکٹرم استعمال کرتی ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ اس سے موبائل کمیونیکیشن میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی ایک گیگابِٹس فی سیکنڈ یا اس سے بھی زیادہ کی غیرمعمولی رفتار حاصل کی جاسکے گی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی اے، وفاقی وزیر آئی ٹی اور کمپنی آج تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرِیں گے۔