ن لیگ کے سابق ایم پی اے گرفتار

ن لیگ کے سابق ایم پی اے گرفتار


جھنگ( 24نیوز ) ن لیگ کے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کو موجودہ رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز اور ڈی پی او کیخلاف تقریر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کو پولیس نے گرفتار کرلیا،افتخاربلوچ کو رات گئے سول لائن سے گرفتار کیا گیا، افتخار بلوچ نے حکمران جماعت کے ایم پی اے رانا شہباز اور ڈی پی او عطاءالرحمان کے خلاف متنازعہ تقریر کی تھی،پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے افتخار بلوچ کو گرفتار کیا۔

سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کی نظر بندی کے آرڈر کی کاپی 24نیوز نے حاصل کر لی،سابق ایم پی اے کونقص امن کےباعث ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا،پولیس نے آرڈر پر عمل کرتے ہوئے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کو گرفتار کیا،ڈی پی اوعطاالرحمان کی سفارش پر نظر بندی کے احکامات ڈی سی طاہر وٹو نے جاری کیے۔