وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑیں گے

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑیں گے


اسلام آباد(24 نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر چار روزہ دورے پر نیویارک کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گےجہاں وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے سائڈ لائن ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکہ سے واپس روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکہ پہنچیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer